اٹلی میں كيتھولك كليسا كے قائدين كی مسلمانوں سے ملاقات-

IQNA

اٹلی میں كيتھولك كليسا كے قائدين كی مسلمانوں سے ملاقات-

14:28 - January 25, 2007
خبر کا کوڈ: 1521916
بين الاقوامی گروپ:اٹلی كے شہر بولوينا میں كيتھولك كليسا كے قائدين نے ،عيد پاك ،كے دن اس شہر كے مسلمانوں سے ملاقات كی-


ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے خبر رساں ايجنسی اے كے ائی سے نقل كيا ہے كہ یہ كام بولوينا كے اسقف اعظم كارلو كافارا كے مشورہ كی بنا پر اور مسلمانوں كے ساتھ تعلقات كی بہتری كے لیے انجام پايا-
كچھ عرصہ پہلے بولوينا كے اسقف اعظم كے جانشين ارنستونچی كے شديد بيانات ،اس شہر كے مسلمانوں كی ناراضگی كا باعث بنے –
اس نے كہا كہ مسلمان بولونيا شہر كو اسلامی كرنے كے لیے اسلامی دوكانیں اور ريسٹورنٹ كھول رہے ہیں اور اس نے مسلمانوں كی توہين كرتے ہوۓ كہا كہ وہ خدا كے ۹۹ جھوٹے اسماء سے اس كو پكارتے ہیں ليكن اس كے حقيقی نام (باپ) سے غافل ہیں-
اٹلی كے مسلمانوں كی ۱۵ لاكھ كی آبادی میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے اور یہ چيز كليسا كے سربراہوں كی پريشانی كا باعث بنی ہوئی ہے اور اس نے عيسائی عورتوں كے مسلمانوں كے ساتھ ازدواج پر پابندی كا تقاضا كيا ہے-

نظرات بینندگان
captcha