ھالينڈ ،افغانستان میں قرآنی سكول كی تعمير كرے گا-

IQNA

ھالينڈ ،افغانستان میں قرآنی سكول كی تعمير كرے گا-

14:45 - January 25, 2007
خبر کا کوڈ: 1521922
بين الاقوامی گروپ: حكومت ھالينڈ نے ارادہ ظاہر كيا ہے كہ وہ افغانستان میں ايك قرآنی سكول كی تعمير پر ہونے والے اخراجات فراہم كرے گا-

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے nic نيوز خبر رساں ايجنسی سے نقل كيا ہے كہ افغانستان كے صوبہ اروزگان كے گورنر عبد الحكيم مونيب نے یہ خبر دی ہے كہ صوبہ اروزگان میں قرآنی تعليم كا كوئی سركاری سكول نہیں ہے اور طلباء مجبور ہیں كہ قرآنی تعليم كے حصول كی خاطر سرحد پار پاكستان كے سكولوں میں جا كر قرآنی تعليم حاصل كریں اور خدشہ ہے كہ وہاں پر یہ طلباء بنياد پرست طالبان كے عقائد سے متاثر ہو جائیں
انہوں نے مزيد كہا كہ ھالينڈ كی تعميراتی ٹيم نے اس شہر میں قرآنی سكول كی تعمير كا عندیہ ديا ہے-

نظرات بینندگان
captcha