عرب ليگ : ايران پرحملے كے نتائج سنگين ہوں گے ۔

IQNA

عرب ليگ : ايران پرحملے كے نتائج سنگين ہوں گے ۔

15:09 - January 25, 2007
خبر کا کوڈ: 1521926
بين الاقوامی گروپ :عرب ليگ كے سيكریٹری جنرل عمروموسیٰ نے خبردار كياہے كہ ايران پر امريكی حملے كے انتہائی سنگين نتائج برآمد ہوں گے۔



ايران كی قرآنی خبر رساں ايجينسی (ايكنا) نے جنگ اخبار سے نقل كيا هےكه سوئیٹزر لينڈ میں ورلڈ اكنامك فورم میں شركت كے موقع پر عرب ليگ كے سيكریٹری جنرل نے كہا كہ اگر جنگ چھڑی تو اس كے نتيجے میں مزاحمت اور بڑھ جائے گی اور اس كے اثرات خليجی اوربحرمتوسط كے ممالك تك رونما ہوں گے۔انہوں نے كہا كہ جنگ كے باعث مشرق وسطیٰ كے گردونواح میں خانہ جنگی شروع ہو جائے گی انہوں نے مزيد كہا كہ ايران پر امريكی حملے كے امكانات 50 فيصد ہیں۔


نظرات بینندگان
captcha