شاہ عبداللہ :سعودی عرب ايران كے خلاف متحدہ محاذ نہیں بنا رہا،

IQNA

شاہ عبداللہ :سعودی عرب ايران كے خلاف متحدہ محاذ نہیں بنا رہا،

14:49 - January 27, 2007
خبر کا کوڈ: 1522257
سعودی عرب كے فرمانر رواشاہ عبداللہ نے كہا ہے كہ سعودی عرب ديگر ممالك كے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں كر رہا






سعودی عرب كے فرمانر رواشاہ عبداللہ نے كہا ہے كہ سعودی عرب ديگر ممالك كے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں كر رہا اور ايران كو بھی سعودی عرب كی خارجہ پاليسی پر عمل كرنا چاہیے ۔ ايك كويتی اخبار كو انٹريو میں انہوں نے كہا كہ سعودی عرب ہميشہ دوسرے ممالك كے داخلی امور میں مداخلت سے دور رہا ہے۔ان كا كہنا تھا كہ ايران كے مذاكرات كار علی لارے جانی كے دورہ سعودی عرب كے موقع پر انہیں سعودی مملكت كی خارجہ سياسی پاليسی پر عمل كرنے كی تلقين كی گئی تھی اور كہا گيا تھا كہ وہ ايرانی حكومت اور اس كے پيروكاروں تك یہ پيغام پہنچا دیں۔سعودی فرمانروا نے كہا كہ خطے میں سياسی سطح پر كاميابی اور عالمی برادری كے خليجی ممالك سے پر امن تعلقات كے لیے محتاط سياست كو اپنانا ہوگا۔ انہوں نے بتايا كہ علی لارے جانی پر واضح كر ديا گيا ہے كہ سعودی عرب ايران كے خلاف كوئی متحدہ محاذ نہیں بنا رہا ہے اور نہ ہی اس طرح كی سياست كبھی سعودی مملكت كی ترجيح رہی ہے۔ان كا كہنا تھا كہ سعودی حكومت اس وقت عوام اور ملكی تجارت و اقتصادی صورتحال كو مزيد مضبوط بنانے كے لیے اقدمات اٹھا رہی ہے
نظرات بینندگان
captcha