عراق:دھماكوں اور جھڑپوں میں امريكی فوجيوں سميت 17 افراد ہلاك

IQNA

عراق:دھماكوں اور جھڑپوں میں امريكی فوجيوں سميت 17 افراد ہلاك

14:54 - January 27, 2007
خبر کا کوڈ: 1522258
بين الاقوامی گروپ :عراق میں بم دھماكوں ،فائرنگ اور جھڑپوں میں پانچ امريكی فوجيوں سميت 17 افراد ہلاك ہو گئے




ايران كی قرآنی خبر رساں ايجينسی (ايكنا) نے جنگ نيوز سے نقل كيا هے كه عراق میں بم دھماكوں ،فائرنگ اور جھڑپوں میں پانچ امريكی فوجيوں سميت 17 افراد ہلاك ہو گئے۔امريكی فوج كے بيان میں كہا گيا ہے كہ كربلا میں مزاحمت كا روں كے حملے میں ہلاك ہو نے والے پانچ امريكی فوجيوں میں سے چار كو امريكی فوجی وردی میں ملبوس دكھائی دينے والے لوگوں نے اغواء كے بعد زبح كيا۔مشرقی بغداد میں ہو نے والے خود كش كا ربم حملے میں7 افراد ہلاك جبكہ 10 زخمی ہوئے۔ كركوك كے جنوب میں كار بم دھماكے میں دو افراد مارے گئے۔بغداد میں آپريشن كے دوران عراقی فوجيوں نے تين مزاحمت كا روں كو ہلاك اور سات كو گرفتار كر ليا۔وسطی بغداد میں ايك گھر پر مارٹر گرنے سے ايك شخص زخمی ہو گيا۔ہواجا میں سڑك كے كنارے نصب بم پھٹنے سے چار افراد زخمی ہوگئے
نظرات بینندگان
captcha