ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا﴾ نے جنگ نيوز سے نقل كيا ہے كہ ہنگو میں يوم عاشور كے بعد چوتھے روز بھی كرفيو بدستور جاری ہے۔ گزشتہ روز 12بجے دوپہر سے 4بجے سہ پہر تك چار گھنٹے نرمی كی گئی۔ اس دوران كوئی ناخوشگوار واقعہ پيش نہیں آيا۔ علاقے میں سيكورٹی كے سخت انتظامات كیے گئے ہیں۔ حالات كچھ بہتر ہونے كے بعد كرفيو میں ايك گھنٹے مزيد نرمی كی گئی۔ آہستہ آہستہ حالات معمول كی طرف آرہے ہیں۔ كرفيو میں نرمی كے دوران نماز جمعہ كے اجتماعات ہوئے۔ شہر میں داخل ہونے والی گاڑيوں كی سخت چيكنگ كی گئی۔ ٹاؤن ناظم ہنگو حاجی امين الله نے بتايا كہ فائربندی كے بعد دونوں فريق جرگہ بلانے كے لیے مصروف ہیں۔