ہنگو:كرفيو میں پانچ گھنٹے كی نرمی

IQNA

ہنگو:كرفيو میں پانچ گھنٹے كی نرمی

11:41 - February 04, 2007
خبر کا کوڈ: 1523632
بين الاقوامی گروپ :ہنگو شہر میں آج چھٹے روز كرفيو میں صبح11بجے سے شام5بجے تك نرمی كا اعلان كياگيا ہے۔





ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے جنگ نيوز سے نقل كيا ہے كہ ہنگو شہر میں آج چھٹے روز كرفيو میں صبح11بجے سے شام5بجے تك نرمی كا اعلان كياگيا ہے۔ذرائع كے مطابق چوبيس گھنٹے كے دوران حالات پرامن رہے اور ہنگو میں زندگی تيزی سے معمول كی طرف آرہی ہے۔ہفتے كو كرفيو میں وقفے كے دوران ستر فيصد دوكانداروں نے اپنی دوكانیں كھلی ركھیں اور پانچ گھنٹے وقفے كے دوران بازار میں چہل پہل رہی۔ اس دوران پشاور سے پارہ چنار تك سفر كرنے والے مسافروں نے بھی وقفے سے بھرپور فائدہ اٹھايا۔دوسری جانب علاقے میں جلد امن قائم كرنے كے لئے مذاكرات كا سلسلہ بھی جاری ہے۔

نظرات بینندگان
captcha