ہنگو: كرفيو میں صبح 8 بجے سے شام پانچ بجے تك نرمی

IQNA

ہنگو: كرفيو میں صبح 8 بجے سے شام پانچ بجے تك نرمی

13:15 - February 05, 2007
خبر کا کوڈ: 1524022
ہنگو شہر میں آج ساتویں روز كرفيو میں صبح آٹھ بجے سے شام پانچ بجے تك نرمی كا اعلان كيا گيا ہے۔





ڈی آئی جی كوہاٹ صلاح دين محسود نے بتايا كہ ہنگو میں سيكورٹی كے سخت انتظامات اور عوام كے تعاون كی وجہ سے حالات مكمل كنٹرو ل میں ہیں۔ ان كا كہنا تھا كہ كرفيو میں آج صبح آٹھ بجے سے شام پانچ بجے تك وقفے كا اعلان كيا گيا ہے ۔اس دوران تمام بازار كھلے رہیں گے تاہم عوام كی حفاظت كی خاطر شام اور رات كے اوقات میں كرفيو بدستور جاری رہے گا۔ انہوں نے بتايا كہ ہنگو میں امن و امان كے لیے صوبائی حكومت كی جانب سے مقرر كردہ جرگہ دوبارہ فعال كر ديا گيا ہے ۔ آج جرگے میں شامل رہنما اور عمائدين ہنگو پہنچ رہے ہیں۔ان كا كہنا تھا كہ جرگے میں تنازعات كے حل كے لیے فريقين اپنے نمائندوں پر مشتمل بااختيار كمیٹياں تشكيل دیں گے جو تمام معاملات كے حل میں اہم كردار ادا كریں گی۔
نظرات بینندگان
captcha