جرمنی كے وزير داخلہ نے اس ملك میں اسلام پہيلنے كے بارے میں خبردار كيا-

IQNA

جرمنی كے وزير داخلہ نے اس ملك میں اسلام پہيلنے كے بارے میں خبردار كيا-

15:52 - February 10, 2007
خبر کا کوڈ: 1525091
بين الاقوامی گروپ :جرمنی كے وزير داخلہ نے جرمن باشندوں كے اسلام كی طرف تمايل كو خطر ناك اور اسے دھشت گردی كے واقعات میں اضافہ كا باعث جانا-
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے انڈين مسلمز انفو سائٹ سے نقل كيا ہے كہ جرمنی كے وزير داخلہ ولفگانگ شوبل نے جرمنی كے افراد كا اسلام قبول كرنے پر پريشانی كا اظہار كرتے ہوۓ كہا: جرمن باشندوں كے اسلام قبول كرنے میں اضافہ دھمكی آميز دكھائی دے رہا ہے-
جرمنی كے وزير داخلہ نے بيانات اپر اس ملك كے اسلامی قائدين نے شديد اعتراضات كیے-
گذشتہ مہينہ میں ٬جرمنی سے چھپنے والے معتبر ہفتہ وار اسپيگل نے ايك تحقيق پيش كی جس میں اعلان كيا گيا تھا كہ جون ۲۰۰۴ سے جون ۲۰۰۵ تك چار ہزار سے زائد جرمن باشندوں نے اسلام قبول كيا ہے كہ یہ تعداد سن ۲۰۰۳ میں اسلام قبول كرنے والوں كے مقابلے میں چار برابر ہے-
جرمنی كے اسلامی ريكارڈ كے مركز كے انچارج سليم عبد اللہ نے كہا:اسلام قبول كرنے والے زيادہ باشندے عورتیں اور اہل علم ہیں اور نكتہ قابل توجہ یہ ہے كہ جب بھی جرمنی كا میڈيا اسلام كے خلاف نئی جنگ شروع كرتا ہے تو بہت زيادہ افراد اس الہی دين كو قبول كرتے ہیں-
ياد رہے كہ تقريبا ساڑھے تيس لاكھ مسلمان جرمنی میں زندگی گزار رہے ہیں-

نظرات بینندگان
captcha