ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق ملا محمد نراقی كا لقب عبد الصاحب تھا جو حجة الاسلام كے نام سے مشہور تھے آپ عالم جليل القدر مرحوم ملا احمد نراقی كے فرزند تھے-
ملا محمد نراقی كلام ٬فقہ اور اصول دين میں ماہر تھے آپ نے مختلف كتابیں تصنيف كی ہیں ٬علم كلام میں انوار التوحيد علم الاصول میں المراصد ٬علم فقہ میں مشارق الاحكام -
مرحوم ملا محمد نراقی كی وفات ۱۲۹۸ ھ ق میں شہر كاشان میں ہوئی اس وقت آپ كی عمر تقريبا ۸۰ سال تھی اور آپ كو شہر كاشان میں والد مرحوم كے پہلو میں سپر د خاك كر ديا گيا-