ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے ڈيلی نيوز سے نقل كيا ہے كہ اس مسودے میں یہ لكھا گيا ہے كہ اٹلی كے تمام حكومتی مدارس میں طالبات اور ان كے سرپرست اسلامی پردہ كے ساتھ داخل نہ ہوں-
اس مسودے میں یہ بھی لكھا گيا ہے كہ پہلے مرحلے میں اسلامی حجاب كے ساتھ آنے والی طالبات اور ان كے گار جين كو نوٹس ديا جاۓ گا اور اگر وہ پردے پر اصرار كرے گی تو مدرسہ كے عہدہ دار ان كے بارے میں خود فيصلہ كریں گے- اس سے قبل فرانس ٬بلجيئم ٬تركی اور جرمنی كے مدارس میں پردے پر پابندی عائد كی جا چكی ہے-