ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے freep كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ ڈیٹرویٹ كے ميئر نے ايك نيوزكانفرنس میں خطاب كرتے ہوۓ كہا كہ ہم جہاں بھی اسلام اور مسيحيت كے اتحاد كی بات ہوگی اس كا بھر پور استقبال كریں گے-
واضح رہے كہ ملت اسلامی ہر سال ايك سيمينار ۲۳ سے ۲۵ مارچ تك منعقد كرتی ہے اس جماعت نے اپنی سرگرميوں كا آغاز اسی شہر سے كيا تھا ليكن آج كل ان كا مركز شكاگو میں ہے اس سيمينار میں پورے امريكہ سے اسكالر شريك ہوں گے-