امريكہ میں ملت اسلامیہ كا سالانہ سيمينار-

IQNA

امريكہ میں ملت اسلامیہ كا سالانہ سيمينار-

10:23 - February 18, 2007
خبر کا کوڈ: 1526770
بين الاقوامی گروپ: ملت اسلامی يا نيشن آف اسلام كا سالانہ سيمينار امريكی شہر ڈیٹرویٹ میں شہر كے ميئر كے تعاون سے منعقد ہو رہا ہے-
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے freep كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ ڈیٹرویٹ كے ميئر نے ايك نيوزكانفرنس میں خطاب كرتے ہوۓ كہا كہ ہم جہاں بھی اسلام اور مسيحيت كے اتحاد كی بات ہوگی اس كا بھر پور استقبال كریں گے-
واضح رہے كہ ملت اسلامی ہر سال ايك سيمينار ۲۳ سے ۲۵ مارچ تك منعقد كرتی ہے اس جماعت نے اپنی سرگرميوں كا آغاز اسی شہر سے كيا تھا ليكن آج كل ان كا مركز شكاگو میں ہے اس سيمينار میں پورے امريكہ سے اسكالر شريك ہوں گے-

نظرات بینندگان
captcha