ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق بلاگ گروپ اپنے مضمون میں لكھتا ہے كہ بہت سی جگہوں پر قرآن اور نماز كا تذكرہ ساتھ میں كيا گيا ہے جيسے يتلون كتاب اللہ و اقامو الصلاة –قرآن كی تلاوت كرتے ہیں اور نماز قائم كرتے ہیں-يا دوسری جگہ ارشاد ہو رہا ہے يمسكون بالكتاب و اقامو الصلاة –قرآن سے وابستگی اختيار كرتے ہیں اور نماز قائم كرتے ہیں-
بلاگ گروپ نے مزيد یہ بھی لكھا كہ كہیں پر نماز كی جگہ كلمہ قرآن كو بيان كيا گيا ہے جيسے ان قرآن الفجر كان مشہودا كہ قران فجر سے مراد نماز ہے-