ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا نے جنگ نيوز سے نقل كيا ہے كہ فائرنگ كے واقعات میں تين فلسطينی ہلاك جبكہ 15 زخمی ہو گئے۔جبكہ تشدد كے تازہ واقعات سے فلسطينی گروپوں كے درميان امن معاہدہ كو خطرہ لاحق ہو گيا ہے۔غير ملكی خبر رساں ادارے كے مطابق تشدد حماس كے ملٹری ونگ كے كمانڈر محمد گھلبان كو ان كے گھر كے باہر گولی مار كر ہلاك كئے جانے كے بعد شروع ہو ا۔حماس كے كمانڈر كو ہلاك كئے جانے كے چند گھنٹے بعد الفتح كے حامی گھرانے كا ايك نوجوان كراس فائرنگ میں مارا گيا۔اسپتال كے ذرائع نے بتايا ہے كہ زخميوں میں سے 4 كی حالت تشويشناك ہے ۔واضح رہے اعلان مكہ میں فلسطينی صدر محمود عباس اور حماس كے رہنما خالد مشعل كے درميان فائربندی اور قومی حكومت كے قيام پر اتفاق كيا گيا تھا ۔امريكا سميت مغربی ممالك نے قومی حكومت كے حوالے سے تحفظات كا اظہار كيا تھا۔
Print Version