ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق حجة الاسلام جناب حسين انصاريان نے قزوين میں حوزہ علمیہ امام صادقۜ كے اساتذہ اور طلباء سے خطاب كرتے ہوۓ كہا كہ آج معاشرے كو معنويت ٬معرفت دين اور علوم انسانی جن كی بنياد دينی معيار كے مطابق ہو كی زيادہ سے زيادہ ضرورت ہے-
انہو ں نے مزيد كہا وہ افراد جن میں علم كی اعلی منزل تك پہچنے كی صلاحيت پائی جاتی ہے انہیں چاہیے كہ وہ اپنی تعليم اور تربيت امام صادقۜ كے افكار كے مطابق كریں –
اور فقہ اہلبيت ۜ كی نشر واشاعت سے ائمہ معصومين كی شخصيت كا سماج میں تعارف كروادیں-
استاد انصاريان نے كہا كہ دينی امور كی نشر و اشاعت علماء دين كی اہم ترين ذمہ داری ہے-