ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق حجة الاسلام اسلم حسينی نے كہا كہ گناہ مخالفت كے معنی میں ہے ہر وہ كام جو حكم خدا كے خلاف ہو اسے گناہ كہا جاتا ہے-
گناہ چاہے جتنا چھوٹا ہو چونكہ خدا كی نافرمانی ہے لہذا اسے بڑآ ہی سمجھا جاتا ہے-
انہوں نے مزيد كہا كہ گناہ كی دو قسمیں ہیں گناہ صغيرہ اور گناہ كبيرہ جناب اسم حيسنی نے كہا كہ گناہ كے وقت انسان كو خوشحال نہیں ہونا چاہیے اس لیے كہ امام علی علیہ السلام نے فرمايا كہ بد ترين انسان وہ ہے جو گناہ كے وقت خوش حال ہو-
حجة الاسلام اسلم حسينی نے بيان كے آخر میں كہا كہ گناہ كے ذريعہ قساوت قلب پيدا ہوتی ہے اور انسان نعمتوں سے محروم ہو جاتا ہے –