سيرت رسول خداۖ كی معرفت -

IQNA

سيرت رسول خداۖ كی معرفت -

13:22 - February 28, 2007
خبر کا کوڈ: 1529319
فكر و نطر گروپ: بلاگ گروپ: اپنے ايك مضمون میں پيغمبر خدا﴿ص﴾ كی سيرت پر ايك روشنی ڈالی ہے جس میں سركار دو عالم ۖ نے خواتين كی قدرو منزلت كی طرف لوگوں كو متوجہ كيا ہے-
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا بلاگ گروپ: نے سورہ مباركہ نحل كی آيت نمبر ۵۸ كی طرف اشارہ كرتے ہوۓ لكھا ہے رسول اللہ ۖ بیٹيوں كے بارے میں لوگوں كو زيادہ نصيحت كرتے تھے پيغمبر ۖ كی نظر میں خواتين كو اہميت دينا ايك پسنديدہ امر تھا وہ بھی اس دور میں جب كہ باپ كو لڑكی كی ولادت كی خبر دی جاتی تھی تو اس كا چہرہ سياہ ہو جاتا تھا اور وہ خون كے گھونٹ پينے لگتا تھا ﴿و اذا بشر احدھم بالانثی ظل و جہہ مسودا و ہو كظيم﴾
جس زمانے میں باپ كے لیے لڑكياں ذلت كاسبب سمجھی جاتی تھیں اس وقت پيغمبر خداۖ نے فرمايا تمہاری بیٹی بہترين اولاد ہے اور عورت كی خوش قسمتی یہ ہے كہ اس كے یہاں پہلی اولاد بیٹی ہو-
بلاگ گروپ: نے مزيد لكھا كہ ايك صحابی پيغمبرۖ كی بزم میں بیٹھے تھے انہیں یہ خبر دی گئی كہ آپ كے یہاں بیٹی پيدا ہوئی ہے تو وہ غمگين ہو گۓ پيغمبرۖ خدا نے یہ منظر ديكھ كر فرمايا كہ زمين اس كا ٹھكانہ ہے اسمان اس كاسایہ ہے اور روزی اس كی خدا كے ہاتھ میں ہے لہذا تم غمگين كيوں ہو بیٹی تو ايك پھول ہے جس كی خوشبو سے تم فائدہ اٹھاٶ گے-

نظرات بینندگان
captcha