ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے شين ہوا نيوز سنٹر كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ یہ قرآن مجيد ۸٦۷ صفحات پر مشتمل ہے اور چين كے شمال مغربی صوبہ كيگای كی مسجد ژيزن میں ركھا جاۓ گا-
اس نسخہ كو تقريبا ۷۰ سال پہلے جب موجودہ ازبكستان كے باشندوں نے چين كی طرف ہجرت كی تو اپنے ساتھ لے گۓ تھے نانجينگ ميوزيم كے اسپيشلسٹ افراد نے اس قران كو نو سازی كرنے كی ذمہ داری قبول كی تھی-صوبہ كينگای كے ثقافتی مسٶل ماوليمين نے كہا ہے كہ عربی زبان میں لكھا ہوا قرآن كا چہ قديمی ترين نسخكہ ہے دوسرے قديمی نسخہ جات چينی زبان میں ڈھالے جا چكے ہیں-
واضح رہے كہ اس قرآن كی نو سازی كے لیے جديد ترين ٹيكنالوجی كا استعمال كيا جا رہا ہے-
اور اسے انتہائی حفاظت سے ركھا جاۓ گا-