ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے المحيط نيوز سنٹر كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ انجمن جوانان مسلمان كامرون كے سربراہ ٫٫عبد الكريم ابو يرليا٬٬ نے روزنامہ ٫٫المدينہ ٬٬ سے گفتگو كرتے ہوۓ كہا ہے كہ مبلغين كی كوشش اور فضل الہی سے شمالی كامرون كے تين دیہات دائرہ اسلام میں داخل ہو گۓ ہیں جن كے باشندوں كی تعداد تين ہزار كے قريب ہے انہوں نے كہا ہے كہ یہ دیہات دارالحكومت ياوندی سے ۱۳۰۰ كلو میٹر دور واقع ہیں اور ان كے نام قوادی تلوم اور بيزيلی ٬٬ ہیں اور ان كا تعلق كامرون كے سب سے بڑے قبيلہ سے بتايا جاتا ہے –
انہو ں نے كہا كہ قبيلے كے سردار نے اسلام قبول كرنے كے بعد اپنی اولاد كو اسلام كی دعوت دی اور مسجد بنانے كے لیے زمين بھی وقف كر دی ہے-