شام میں منعقدہ قرآنی مقابلوں كے ممتازافراد كی حوصلہ افزائی-

IQNA

شام میں منعقدہ قرآنی مقابلوں كے ممتازافراد كی حوصلہ افزائی-

15:14 - February 28, 2007
خبر کا کوڈ: 1529394
بين الاقوامی گروپ: شام كے دارالحكومت دمشق میں حفظ قرآن كے مقابلوں كے ممتاز افراد كی تجليل كی گئ-
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے سانا نيوز سنٹر كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اس تقريب كہ جس میں شام كے دانشوروں نے بھی شركت كی حفظ قرآن كے مقابلوں میں ممتاز آنے والے افراد كی تجليل كی گئی-
شام كے وزير اوقاف ڈاكٹر زياد الدين الايوبی نے خطاب كرتے ہوۓ كہا كہ معاشرہ كی بيداری كے لیے ضروری ہے كہ زيادہ سے زيادہ حفظ قرآن پر توجہ دی جاۓ انہوں نے كہا كہ قرآن میں دوسرے علوم كی بھی فراوانی ہے جس سے مسلح ہو كر ہمارے جوان ملك كو ترقی كی راہ پر گامزن كرسكتے ہیں
اس تقريب كے آخر میں ممتاز افراد كو نفيس انعامات سے نوازا گيا-
نظرات بینندگان
captcha