ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے B 92 خبر رساں ايجنسی كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ بوسنيا كے پوليس سربراہ ٫٫زلاتكو ميليچ نے كہا ہے كہ وھابيت كا دوسرے مسلمانوں كے ساتھ مخصوص برتاٶ پورے بوسنيا كے لۓ خطرے كا سگنل دے رہا ہے
واضح رہے كہ گذشتہ چند سالوں میں اس فرقہ نے بوسنيا میں بہت زيادہ تبليغ كی ہے اور اپنے علاوہ باقی مسلمانوں كو كافر سمجھتے ہیں كچھ عرصہ پہلے بھی ايك مسلمان عالم دين نے اس فرقہ كی فعاليت كی طرف اشارہ كيا تھا كہ كس طرح سادہ لوح نوجوانوں كو گمراہ كر رہے ہیں اور گھروں اور خاندانوں حتی كہ يونيورسٹيوں میں بھی اختلاف كا بيج بو رہے ہیں جو كہ بوسنيا كے قومی اتحاد كے لیے زہر قاتل ہے-