ايك فرانسيسی نے يمن میں قرآن مجيد كی اہانت كی

IQNA

ايك فرانسيسی نے يمن میں قرآن مجيد كی اہانت كی

9:42 - March 28, 2007
خبر کا کوڈ: 1533731
بين الاقوامی گروپ: يمن كی ايك گيس كمپنی میں فرانسيسی نے قرآن مجيد كی اہانت كا ارتكاب كيا-
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے فرانس نيوز سے نقل كيا ہے كہ فرانسوی اور يمنی انجينئر كے درميان كمپنی میں ہونے والے كاموں پر بحث و گفتگو ہو رہی تھی اسی اثنا میں فرانسيسی انجينئر نے يمنی انجينئر كومزيد غصہ دلانے كے لۓ قرآن كو زمين پر پھينك ديا
اس اقدام سے كمپنی میں كام كرنے والے مسلمانوں كے جذبات بھڑك اٹھے اور انہوں نے كمپنی كے ہيلی كاپٹر سميت دسيوں گاڑيوں كو آگ لگادی رپورٹ كےمطابق اس لڑائی میں ايك يمنی مسلمان قتل كر ديا گيا-

نظرات بینندگان
captcha