عراق:خود كش حملے،9 امريكی فوجی ہلاك،25شہری جاں بحق

IQNA

عراق:خود كش حملے،9 امريكی فوجی ہلاك،25شہری جاں بحق

14:44 - April 24, 2007
خبر کا کوڈ: 1539553
عراق میں خودكش كار بم دھماكے میں نو امريكی فوجی ہلاك اور بيس زخمی ہوگئے جبكہ بغداد میں پندرہ سے زائد دھماكے ہوئے ہیں



ايران كی قرآنی خبر رساں ايجينسی ايكنا نے جنگ نيوز كے حوالے سے لكھاھے كہ


عراق میں خودكش كار بم دھماكے میں نو امريكی فوجی ہلاك اور بيس زخمی ہوگئے جبكہ بغداد میں پندرہ سے زائد دھماكے ہوئے ہیں امريكی فوج كے مطابق بغداد كے شمال مشرق میں صوبہ ديالا میں خودكش كار بم دھماكے میں نو امريكی فوجی ہلاك اور بيس زخمی ہوگئے ۔زخميوں كو اسپتال منتقل كيا گيا ہے ۔ امريكی فوج كا كہنا ہے كہ صوبہ ديالا میں امريكی فوج كی جانب سے مزاحمت كاروں كے خلاف كارروائی جاری ہے اور اس دوران اكثر جھڑپیں ہوتی رہتی ہیں ۔دوسری جانب صوبے Dhi Qar میں سڑك كے كنارے نصب دھماكا خيز مواد پھٹنے سے آسٹريلوی فوجيوں كی گاڑی تباہ ہوگئی جس سے دو فوجی زخمی ہوگئے۔ادھر بغداد اور اس كے گرد ونواح میں صبح پندرہ سے زائد دھماكے ہوئے ہیں ۔فوری طور پر دھماكوں كی نوعيت اور كسی جانی ومالی نقصان كی اطلاع نہیں ملی ہے ۔


نظرات بینندگان
captcha