ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق یہ كتاب دس ابواب پر مشتمل ہے جن میں سے بعض كی طرف اشارہ كيا جا رہا ہے جناب لقمان كی سوانح حيات ٬لقمان حكيم قرآنی كے آئينہ میں ٬ جناب لقمان كی حكمت آميز داستانیں ٬علم و معرفت كا فلسفہ ٬تزكیہ نفس كے عوامل و مشكلات اجتماعی اور اخلاقی آداب ۔ ۔ ۔ ۔
حضرت لقمان واقعی ايك بہت بڑے حكيم تھے جن كے بارےمیں قرآنی مجيد نے كہا كہ ﴿و لقد اتينا لقمان الحكمة ﴾ بے شك ہم نے لقمان كو حكمت عطا كی تھی اور پروردگار عالم نے لقمان كی بعض حكمتوں كو قرآنی مجيد میں بيان بھی كيا ہے تا كہ لوگ اس سے درس حاصل كریں-