خراسان رضوی كی اقامہ نماز كمیٹی كے سربراہ سيد محمد عبد اللہی نے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كے ساتھ خصوصی گفتگو كرتے ہوۓ كہا كہ ايسا ہی ايك مقابلہ گذشتہ سال بھی آزمائشی طور پر انجام پايا تھا جس كے حوصلہ افزاء نتائج نكلے تھے اور اس سال اس مقابلے كو باقاعدہ منعقد كيا جا رہا ہے– انہوں نے اس مقابلے كے انعقاد كا ہدف عوام كو انٹر نیٹ كے ذريعہ نماز كی طرف راغب كرنا بتايا ہے انہوں نے كہا كہ اس سلسلہ میں جو بھی تعارن كرے گا اس كو مختلف سہوليات فراہم كی جائیں گی-