ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے عرب نيوز سے نقل كيا ہے كہ ادارہ توسيع مكّہ مكرمہ كے سيكرٹری نے مسجد الحرام كی توسيع كے بارے میں كہا كہ ۳۵ فی صد مسجد الحرام كی مزيد توسيع سے حجاج كرام آسانی كے ساتھ با جماعت نماز ادا كر سكتے ہیں-
انہوں نے مزيد كہا كہ مسجد كی توسيع سےتہہ خانے میں موجود چاہ زمزم كو بھی كسی طرح كا نقصان نہیں پہنچے گا-
جناب سامی برحامين نے كہا كہ تين ملين اہل مكہ اور ۸ ملين حجاج كی رہايش كو ملاحظہ كرتے ہوۓ شہر كی توسيع كی جاۓ گی-
موصولہ رپورٹ كےمطابق شہر مكہ اور خانہ خدا كی توسيع كا كام ۲۰۲۰ تك مكمل ہو جاۓ گا-
قابل ذكر ہے كہ صفا و مروہ كی توسيع كا كام اس سال كے آخر تك پایہ تكميل تك پہنچ جاۓ گا-