-
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا شعبہ مازندران ادارہ تبليغات اسلامی كے سربراہ ٫٫حسين ابوالحسنی ٬٬ كے مطابق اس پر فيض تقريب میں ۳۵ خواتين نے شركت كی اور اس طرح فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیھا كو ان كی شہادت كی مناسبت سے خراج عقيدت پيش كيا گيا- اس با بركت محفل میں نامور مبلغہ خديجہ بابا نژاد نے عظمت قرآن پر روشنی ڈالتے ہوۓ كہا كہ قرآن و اھلبيت دونوں ايك مضبوط رسی كی طرح ہیں جو بھی ان سے متمسك ہوا وہ دنيا و آخرت میں سعادت مند ہو گيا-