ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا شعبہ آذربائيجان كے ساتھ ٫٫مرتضی سليمانی ٬٬ نے خصوصی گفتگو كرتے ہوۓ كہا كہ اس نے ابتداء میں قرآنی كی مختلف كلاسوں میں شركت كی اور اس كے بعد اپنے بھائی كے زير نگرانی حفظ و قرائت كی تعليم شروع كر دی- ان كے گھرانے اور خصوصا ان كے بھائی نے ان كی بھر پور حوصلہ افزائی كی- اس كے علاوہ مير قلنج اور رسول سليمانی جيسے اساتذہ سے كسب فيض كيا-انہوں نے اپنی كاركردگی كا ذكر كرتے ہوۓ كہا كہ اب تك ملكی سطح پر منعقد ہونے والے طلباء اور دوسرے مقابلوں میں حفظ و قرائت كے شعبوں میں بالترتيب پہلی اور دوسری پوزيشنیں حاصل كی ہے اور صوبائی سطح پر ہونے والے مقابلوں میں پہلی پوزيشن حاصل كی ہے-
انہوں نے مزيد كہا كہ ماہ رمضان میں تركی اور آذربائيجان كا سفر كيا ہے اور كئی قرآنی پروگراموں میں شركت كی ہے-