كشمير میں شيعہ اور سنی قاريوں كا مشتركہ پروگرام

IQNA

كشمير میں شيعہ اور سنی قاريوں كا مشتركہ پروگرام

11:59 - May 03, 2007
خبر کا کوڈ: 1541989
بين الاقوامی گروپ: نامور قاری مصطفی انصاری كی سالگرہ كے موقع پر كشمير میں پہلی دفعہ شيعہ اور سنی قاريوں كا مشترك پروگرام منعقد كيا گيا ہے –
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے Kashmir observer كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ مصطفی اكیڈمی كی جانب سے منعقد كۓ جانے والے اس پروگرام میں سری نگر كے علاوہ دوسرے مقامات سے بھی قاريوں نے شركت كی –مولانا مصطفی جو كہ ايك نامور مفكر اسلام گذرے ہیں انہوں نے انتہائی قليل مدت میں ۹۱ سے زائد علمی شاھكار تخليق كیے ہیں جن میں سے اكثر قرآن و اسلام كے بارے میں ہیں جن میں كشف العنيق فی قانون شريعت عميق اور منہاج القرآن كی طرف اشارہ كيا جاسكتا ہے جن كے كشميری اور اردو زبان میں ترجمے ہو چكے ہیں اس كے علاوہ انہوں نے نہج البلاغہ كا كشميری زبان میں ترجمہ كيا ہے اور امام حسين علیہ السلام كی حيات طيبہ پر انہوں نے دو كتابیں تاليف كی ہیں مرحوم مصطفی انصاری كی پہلی برسی كے موقع پر كثير افراد نے شركت كی اور پہلی دفعہ شيعہ اور سنی قاريوں نے مل كر قرآنی پروگرام منعقد كيا ہے-

نظرات بینندگان
captcha