موجودہ نسل كو ہر زمانے سے زيادہ فكر مطہری كی ضرورت ہے

IQNA

موجودہ نسل كو ہر زمانے سے زيادہ فكر مطہری كی ضرورت ہے

10:06 - May 06, 2007
خبر کا کوڈ: 1542636
فكر و نظر گروپ: موجودہ نسل ہر زمانے سے زيادہ فكر مطہری كی محتاج ہے

مياندوآب كے ادارہ سازمان تبليغات اسلامی كے مسٶل حجة الاسلام والمسلمين روح اللہ بيگی نے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كے ساتھ خصوصی گفتگو كرتے ہوۓ كہا كہ شہيد مطہری نے معاشرے كی نبضوں پر ہاتھ ركھ كر اپنے افكار كو پيش كيا ہے لہذا آج كا معاشرہ ٬ہر زمانے كی نسبت فكر مطہری كا زيادہ محتاج ہے – لہذا آج كی جوان نسل كے لیے شہيد مطہری كے آثار اور افكار منزل مقصود تك پہنچنے كے لیے چراغ ہدايت ثابت ہوسكتے ہیں –
انہوں نے كہا كہ كيونكہ شہيد مطہری نے قرآن سے الہام ليتے ہوۓ گفتگو كی ہے اسی لیے ان كا كلام دلوں میں اثر انداز ہوتا ہے-
حجة الاسلام بيگی نے كہا كہ شہيد مطہری نے معاشرہ میں موجود انحرافات كے خلاف جہاد كيا ہے لہذا دشمن لاكھ كوشش كرے كہ فكر مطہری ختم ہو جاۓ ليكن وہ ياد ركھے كہ شہيد مطہری آج بھی زندہ ہے اور ملت ايران ان كے افكار كی روشنی میں آگے بڑھ رہی ہے-
نظرات بینندگان
captcha