ملائشيا میں قرآنی مقابلوں كا انعقاد

IQNA

ملائشيا میں قرآنی مقابلوں كا انعقاد

10:07 - May 06, 2007
خبر کا کوڈ: 1542637
بين الاقوامی گروپ: ملائشيا میں ملكی سطح پر قرآنی مقابلے صوبہ ملاكا میں ۵ دن تك جاری رہیں گے -

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے BERNAMA نيوز كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ یہ قرآنی مقابلے ملائشيا كے صوبہ ملاكا میں ۱۹ جولائی سے ۵ دن كے لیے منعقد ہوں گے-
صوبہ ملاكا كے ايك حكومتی عہدہ دار ﴿ مہد علی رستم ﴾ نے كہا كہ ان مقابلوں كا افتتاح ملائشيا كے وزير اعظم احمد بداوی كی موجودگی میں ہوگا- انہوں نے كہا كہ ان مقابلوں كے ساتھ ساتھ ملاكا میں قرآن كی ايك نمائش بھی لگائی جاۓ گی-
انہوں نے مزيد كہا كہ صوبہ ملاكا كے قاريوں كی ايك كمیٹی تشكيل دی گئی ہے اور عبد اللہ ورزين اس وقت اس كے انچارج ہیں-

نظرات بینندگان
captcha