تفسير صافی :عقل و نقل كے آئينہ میں

IQNA

تفسير صافی :عقل و نقل كے آئينہ میں

9:32 - May 08, 2007
خبر کا کوڈ: 1543333
ھنر گروپ: تفسير صافی ٬عقل ونقل كے آئينہ میں تحرير كی گئی ہے ٬تفسير برہان و نور الثقلين كے مقابلہ میں اس تفسير كا امتياز یہ ہے كہ اس میں تمام آيات كی تفسير كی گئی ہے-

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق اس تفسير كا مقدمہ بارہ ابواب پر مشتمل ہے جن میں سے بعض كی طرف اشارہ كيا جا رہا ہے ٬فضيلت قرآن ٬تمام علوم ائمہ معصومين علیھم السلام كے پاس ہیں ٬تفسير و تاويل ٬ظاہر و باطن و غيرہ
مرحوم فيض كاشانی كا طريقہ تفسير صافی میں یہ ہے كہ وہ آيات كی تفسير میں جب روايات نقل كرتے ہیں تو ان كی سند كا تذكرہ نہیں كرتے بلكہ براہ راست ان معبتر كتابوں كا نام لے كر نقل كرتے ہیں جن میں یہ احاديث موجود ہیں تفسير صافی ۱۰۷۵ ھجری قمری میں لكھی گئی ہے اور متعدد مرتبہ چھپ كر منظر عام پر آئی ہے حال حاضر میں دارالمرتضی پبلشرز كے تعاون سے دس جلدوں میں اس كی اشاعت ہوئی ہے-
نظرات بینندگان
captcha