ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے روزنامہ Peni nsula كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ فلسطين كی عدالت عالیہ كے سربراہ تيسير التيممی نے قطر كے دارالحكومت دوحہ میں اديان كے مابين ہونے والی ۵ ویں كانفرنس كے موقع پر كہا كہ مسلمان اور مسيحی بہت سارے ثقافتی اور تاريخی مشتركات ركھتے ہیں كہ جن كو فلسطين میں اسرائيليوں كے ہاتھوں خطرہ لاحق ہے –
انہوں نے كہا كہ اسرائيل كی پوری كوشش ہے كہ مسلمانوں اور عيسائيوں كے تاريخی اور ثقافتی ورثے كو نابود كر دے-ليكن الحمد للہ اسرائيل كی اس كوشش كو ناكام بنانے كے لیے مسلمان اور عيسائی متحد ہیں انہوں نے اسرائيل كی كھدائی پر شديد نقطہ چينی كی اور كہا كہ جو سرنگ اسرائيل بنا رہا ہے اس سے خود مسجد الاقصی كو بھی خطرہ لاحق ہو گيا ہے –