ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق شوش سے پارليمنٹ كے نمائندہ سيد جاسم ساعدی نے ايكنا سے خصوصی گفتگو كرتے ہوۓ كہا كہ خداوند عالم نے قرآن مجيد میں وحدت و يكجہتی كی تاكيد كی ہے اور رھبر معظم نے قرآن مجيد سے الہام ليتے ہوۓ اس سال كو ٫٫اتحاد ملی و انسجام اسلامی ٬٬ قرار ديا ہے- لہذا تمام مسلمانوں كا یہ وظيفہ ہے كہ وہ اپنی صفوں میں اتحاد كی فضا قائم كریں –انہوں نے كہا كہ انتخابات بھی قريب آ رہے ہیں جن میں معمولا فضا كشيدہ ہو جاتی ہے –لہذا ہمیں اتحاد و يكجہتی كا دامن تھامنا چاہیے –
انہوں نے ايكنا كی تعريف كرتے ہوۓ كہا یہ دينی معارف اور حقائق كو پہنچانے میں كليدی كردار ادا كر رہا ہے –