ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق مسجد شہيد بہشتی كے شعبہ ثقافت كے انچارج حجة الاسلام امير خزلی نے ايكنا كے شعبہ خوزستان كے ساتھ خصوصی گفتگو كرتے ہوۓ كہا كہ حضرت زينب سلام اللہ علیھا كی ولادت با سعادت كی مناسبت سے ۲۱ مئی كو مسجد شہيد بہشتی میں نماز مغربين كے بعد قرآنی محفل كا انعقاد كيا جاۓ گا –جس میں صوبہ بھر سے نامور قاری اور حفاظ كرام شركت كریں گے جن میں ٫٫شجاع زويدات٬سيد عدنان موسوی ٬ رسول يوسف فخمی اور مشعلی جيسے نامور نام شامل ہیں –