ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق برلن كی ٫٫ القائم ٬٬ مسجد كے امام جمعہ حجة الاسلام والمسلمين ركابی نے قرآنی مفاہيم كی اہميت بيان كرتے ہوۓ اسے معاشرہ میں نافذ كرنے پر زور ديا- اس كے بعد برلن میں موجود ايرانی ٬عرب اور ترك شيعيان حيدر كرار اور ممتاز قاريوں كی موجودگی میں اس محفل قرآن كا آغاز ہوا –
اس محفل كے دوسرے حصے میں يونيورسٹی كے پروفيسر ہمتی نے كہا كہ قرآن مجيد كی تلاوت كے ساتھ ساتھ اس كے نورانی مفاہيم پر بھی توجہ دينی چاہیے-
جرمنی میں خانہ فرھنگ اسلامی كے ڈائريكٹر نے كہا كہ قرآن ايك ايسا چراغ ہے جس سے حال اور مستقبل كو ديكھا جا سكتا ہے لہذا اس گوہر آبدار كی قدر كرنی چاہیے-