ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا شعبہ آذربائيجان غربی كی رپورٹ كے مطابق اسلامی سنٹر ھمبرگ كے توسط سے یہ كتاب عمدہ جلد میں شائع ہو چكی ہے –
اس كتاب میں اسلام كے مختلف گوشوں اور پيغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم كی زندگانی پر بحث كی گئی ہے – اسی طرح دوسرے انبياء كے حالات كو بھی رقم كيا گيا ہے –
كتاب میں واضح طور پر كہا گيا ہے كہ اس زمانہ میں انبياء كی سيرت ہر زمانہ سے زيادہ ضروری و لازمی ہے –