ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق اھواز كے ادارہ تعليم و تربيت كے نائب سربراہ علی منابی نے كہا ہے كہ اھواز میں كم سن بچوں كے پہلے فيسٹيول كا انعقاد كيا گيا تاكہ قرآنی كلچر كو فروغ ديا جا سكے اس پروگرام میں حفظ ٬پيام قرآن ٬داستانیں ٬نقاشی ٬نمائش اور مذھبی ترانے شامل تھے –
واضح رہے كہ اس فيسٹيول میں حكومتی عہدہ داروں كے علاوہ مختلف مراكز كے سربراہوں اور بچوں كے والدين نے بھی شركت كی ہے –