ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے نسيج سے نقل كيا ہے كہ ثقافت اسلامی كمیٹی كے سربراہ جناب ڈاكٹر محمد ابراہيم یہ خبر ديتے ہوۓ كہا كہ آسٹريليا میں اسلامی عقائد پر مسلسل حملوں كے باوجود سال گذشتہ اس ملك میں ۱۳٦ افراد دين اسلام سے مشرف ہوۓ ہیں –
انہوں نے مزيد كہا كہ اسلامی اصول اور عقائد پر ہونے والے حملوں كے جوابات كے لیے ہم نے مختلف پروگرام مرتب كیے ہیں ان میں سے ايك قرآنی ریڈيو كا افتتاح ہے –
جناب محمد ابراہيم نے كہا كہ ریڈيو كے ذريعہ ہم معارف قرآن اور واقعی سيرت سے لوگوں كو آشنا كریں گے –