اسلامی گروپوں نے مصری مفتی كو سزا دينے كا مطالبہ كيا ہے

IQNA

اسلامی گروپوں نے مصری مفتی كو سزا دينے كا مطالبہ كيا ہے

16:02 - May 23, 2007
خبر کا کوڈ: 1547887
بين الاقوامی گروپ : مصر كے اسلامی سنٹر نے اس ملك كے مفتی كے حالیہ جنجال آميز فتوی پر اسے سزا دينے كا مطالبہ كيا ہے اس فتوی میں اس نے مرد اور عورت كے محرم ہونے كا عجيب راستہ بتايا تھا –



ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق Herald Tribune نے كہا كہ ازھر يونيورسٹی كے مفتی اعظم عزت عطیہ نے چند روز پہلے مرد اور عورت كے محرم ہونے كا فتوی ديا جس پر مصر كی اسلامی حلقوں میں ايك جنجال بپا ہو گيا –
اسلامی تنظيموں اور گروپوں نے اس فتوی پر سخت تنقيد كرتے ہوۓ عدالت سے اپيل كی كہ وہ عزت عطیہ كے خلاف كاروائی كریں –
الازھر يونيورسٹی كے سربراہ احمد الطيب نے كہا كہ یہ فتوی دين اسلام كی توہين پر مبنی ہے اور اسلامی تعليمات سے تعارض ركھتا ہے لہذا عزت عطیہ كو سزا كا حكم صادر كيا ہے
عزت عطیہ نے پہلے اپنے فتوی كا دفاع كرنے كی كوشش كی ليكن كل اس نے اپنے موقف سے دستبردار ہوتے ہوے اسلامی محافل سے معذرت كر لی –
نظرات بینندگان
captcha