ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كے شعبہ خوزستان كی رپورٹ كے مطابق ادارہ ثقافت و مذھبی امور نے اميدیہ كی تمام مساجد كو قرآن مجيد تحائف كے طور پر پيش كیے ہیں-
ادارہ ثقافت اميدیہ كے سربراہ نے ان تحائف كا مقصد قرآنی معارف كی ترويج قرار ديتے ہوۓ كہا كہ امام خمينی رضوان اللہ تعالی كی برسی كی مناسبت سے شہركی تمام مساجد میں امام راحل كے الہی اور سياسی وصيت نامہ پر مقابلہ بھی منعقد كيا جاۓ گا – تاكہ جوان حضرات امام رہ كے بلند افكار سے مزيد آشنا ہو سكیں –
انہوں نے مزيد كہا كہ مقابلے كے سوالات تحريری شكل میں دیے جائیں گے –
126810