شب معراج پروردگار عالم اور حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم میں گفتگو

IQNA

شب معراج پروردگار عالم اور حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم میں گفتگو

10:54 - May 24, 2007
خبر کا کوڈ: 1548103
بلاگ گروپ : اے احمد ميرے نزديك روزہ اور خاموشی سے بڑھ كر كوئی عبادت محبوب نہیں ہے -
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق بلاگ گروپ نے اپنے اس مضمون میں لكھا ہے كہ خداوند عالم نے شب معراج اپنے پيغمبر اكرم صلی اللہ علیہ وآلہ و سلم سے كہا كہ اے محمد ميرے نزديك روزہ اور خاموشی سے بڑھ كر كوئی عبادت محبوب نہیں ہے –اے ميرے پيغمبر ۖ اگر كوئی روزہ ركھے ليكن اپنی زبان پر كنٹرول نہ كرے تو یہ اس شخص كی مانند ہے جو نماز ادا كرنے كے لیے كھڑا ہو ليكن حمد و سورہ اور دوسرے اذكار نہ پڑھے تو ايسے شخص كو میں فقط قيام كا اجر دوں گا عبادت كرنے والے كا اجر نہ دوں گا-
اے احمد كيا آپ جانتے ہیں كہ ميرا بندہ كب عابد كہلاتا ہے ؟ پيغمبر صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے كہا :مير ےمالك !نہیں
خداوند عالم نے فرمايا جب سات صفات اس میں جمع ہو جائیں تو وہ عابد كہلاۓ گا –تقوی جو اسے محرمات سے بچاۓ –خاموشی جو اسے بیہودہ باتوں سے روكے –خوف جو اس كے گریہ میں اضافہ كرے-ايسی حيا كہ تنہائی میں بھی مجھ سے شرم كرے-ضررت كے مطابق كھانا كھاۓ- دنيا سے بغض ركھے چونكہ میں دنيا سے بغض ركھتا ہوں اور نيك لوگوں سے محبت كرے چونكہ میں ان سے محبت كرتا ہوں –
126707
نظرات بینندگان
captcha