ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق اس قرآنی محفل میں يونيورسٹی كے ثقافتی شعبہ كے عہدے داروں كے ساتھ ملازمين نےشركت كی اوپن اسلامی يونيورسٹی كے قاريوں نے سورہ نمل ٬سورہ سبا اور سورہ صافات كی آيتوں كی تلاوت كی –
تلاوت كلام پاك كے بعد تفاسير اور آيات قرآن كے ترجمہ پر بھی روشنی ڈالی گئی –
يونيورسٹی كی ۲۴ ویں قرآنی محفل ماہ ربيع الثانی كی ۲۲ تاريخ كو منعقد كی گئی تھی جس میں سورہ مزمل ٬حمد اور قدر كی تلاوت كی گئی تھی
قابل ذكر ہے كہ یہ ہر ہفتہ بعد يونيورسٹی میں قرآنی محفل كا انعقاد كيا جاتا ہے –
127427