مصر : تاريخی مسجد كی تعمير نو

IQNA

مصر : تاريخی مسجد كی تعمير نو

10:29 - May 28, 2007
خبر کا کوڈ: 1549175
بين الاقوامی گروپ : مصر میں عباس حلمی نامی تاريخی مسجد كی تعمير نو كا كام تاريخی مقامات كے تحفظ كے ادارہ كے زير نظر شروع ہو چكا ہے –

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق A N B A نے لكھا ہے كہ یہ مسجد كديوا عباس حلمی نامی شخص نے ۱۹ ویں عيسوی كے اواخر میں بنوائی تھی كچھ سالوں سے مسلمانوں كی اس مسجد میں آمد و رفت كی كمی كے باعث مسجد بوسيدگی كا شكار ہو گئی –مصر میں اسلامی مقامات كے حفاظتی ادارہ كی سربراہ زينب بداوی نے كہا كہ اس مسجد كی چھت بارشوں كی وجہ سے خرابی سے چار ہو گئی ہے لہذا اس مسجد كی تعمير نو پر توجہ دينا ضروری ہے اس طرح اس مسجد میں موجود نقش ونگار بھی متاثر ہوۓ ہیں –انہوں نے كہا كہ اس تعمير نو میں مسجد كے نقش و نگار بھی كوفی خط میں ترميم كیے جائیں گے –اور اس تعمير نو پر ۲ سال كا عرصہ اور ۵۲۰۰۰ ہزار ڈالر لاگٹ آۓ گی –
127690
نظرات بینندگان
captcha