علوم قرآنی كالجوں كی تعداد میں ۲ شعبوں كا اضافہ

IQNA

علوم قرآنی كالجوں كی تعداد میں ۲ شعبوں كا اضافہ

10:52 - May 28, 2007
خبر کا کوڈ: 1549188
قرآنی سرگرمياں گروپ : علوم قرآنی كالجوں كی تعداد كو ۱۳ سے بڑھا كر ۱۵ كر ديا گيا ہے



ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق علوم قرآنی كالج تہران میں انتظامی امور كے سربراہ مفتيان نے كہا كہ ابھی تك بھی ايران كے كئی شہروں سے علوم قرآنی كالجوں كی تعداد میں اضافے كے تقاضے كثرت سے آ رہے ہیں ليكن ان كو عملی جامہ پہنانے میں وقت لگے گا-
انہوں نے خمين ٬زابل ٬تبريز ٬اور صوبہ گيلان سے علوم قرآنی كالجوں كی تاسيس كی درخواستوں كے حوالے سے كہا كہ ان شہروں كے لیے ابتدائی كام شروع ہو چكا ہے –
اور زابل میں علوم قرآنی كالج كی تاسيس سے ان كالجوں كی تعداد ۱۳ سے بڑھ كر ۱۵ ہو جاۓ گی –
انہوں نے اصفہان كے نواحی علاقے دولت آباد میں بھی علوم قرآنی كالج كے افتتاح كی خبر ديتے ہوۓ كہا كہ اس كالج میں طلباء كے داخلے شروع ہو چكے ہیں -
ياد رہے كہ علوم قرآنی كے مختلف كالج بے اے اور ايم اے كے لیے طلباء كے داخلے كر رہے ہیں جو علوم قرآنی كے مختلف شعبوں میں تحصيل علم كریں گے –
127527
نظرات بینندگان
captcha