ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كے اعزازی نامہ نگار نے الخليج سائٹ سے نقل كيا ہے كہ شارجہ كی وزارت ثقافت كے انچارج نے كہا كہ حفظ قرآن اور صحيح قرائت قرآن كی تعليم كے لیے شارجہ كی مساجد میں قرآن مجيد كی كلاسوں كا اہتمام كيا جاۓ گا جن كا سلسلہ دو ماہ تك جاری رہے گا –
انہوں نے مزيد كہا كہ گرمی كی تعطيلات كے ساتھ ہی ان كلاسوں كا آغاز ہو گا –
قابل ذكر ہے كہ مدت مذكورہ میں زيادہ سورے اور آيات حفظ كرنے والوں كو قيمتی انعامات سے نوازا جاۓ گا-
127934