چين : ساتویں قرآنی مقابلوں كا انعقاد

IQNA

چين : ساتویں قرآنی مقابلوں كا انعقاد

10:32 - May 29, 2007
خبر کا کوڈ: 1549594
اعزازی خبر نگار محمد رضا صالح : چين كے شہر پيكنگ میں انجمن اسلامی چين كی طرف سے ساتویں قرآنی مقابلوں كا انعقاد كيا جا رہا ہے-



ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق چين میں ہر دو سال بعد انجمن اسلامی چين كی طرف سے قرآنی مقابلوں كا انعقاد كيا جاتا ہے –
اس سال یہ مقابلے ۲۴ مئی سے يكم جون تك منعقد كیے جا رہے ہیں –
چين كے مختلف شہروں كے قرآنی مقابلوں میں جيتنے والے افراد اس عظيم قرآنی مقابلے میں شركت كرتے ہیں-
اس دفعہ ۵۵ افراد پيكنگ كے قرآنی مقابلوں میں شريك ہو رہے ہیں جن میں ۹ خواتين ہیں –
انجمن اسلامی چين كے سربراہ ہلال الدين نے ان مقابلوں كی افتتاحی تقريب سے خطاب كرتے ہوۓ قرآن كی اہميت اور اسے اچھی آواز میں تلاوت كرنے پر روشنی ڈالی -
ياد رہے كہ چين میں ۲۲ ملين مسلمان آباد ہیں اور ۴۰ ہزار سے زائد مساجد پائی جاتی ہے –
128209
نظرات بینندگان
captcha