ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق قطر كے ايك اخبار Peninsula نے لكھا ہے كہ قطر كے اسلامی كلچرل سنٹر كے ايك ذمہ دار شيخ عبد السلام بيسيونی نے كہا كہ نماز جمعہ كے خطبے انگريزی زبان میں دينا اس علاقے كی ضرورت ہے اور اس سے پہلے ان لوگوں كے لیے عربی خطبوں كا انگريزی زبان میں ترجمہ كيا جاتا تھا ليكن اس كے بعد خطبے انگريزی زبان میں ہی ہوں گے-
امام جمعہ بلال فيليپز جن كا تعلق كينیڈا سے ہے انہوں نے اپنے انگريزی زبان میں دیے گۓ پہلے خطبے میں نمازيوں كو معارف اسلام سيكھنے اور اصلاح اعمال كی تلقين كی –
129768