ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كے شعبہ مازندران كی رپورٹ كے مطابق صوبہ مازندران كے جامعہ القرآن كے سربراہ جناب قاسم حامديان نے قرآنی سنٹر كی تاسيس كے سلسلہ میں كہا كہ اس مركز كی تعمير سے علاقے میں تجويد ٬ روخوانی ٬حفظ ٬مفاہيم اور تفسير قرآن كی تدريس كے لیے بہترين مواقع فراہم ہو جائیں گے –
انہوں نے مزيد كہا كہ اس قرآنی مركز كی تعمير دو ہزار مربع میٹر رقبہ پر كی جا رہی ہے
قابل ذكر ہے كہ مركز كی تعمير كے لیے زمين آمل كے ايك رھائشی مرحوم حاج نبی اللہ عابدی نے وقف كی تھی –
جناب قاسم نے كہا كہ اميد كی جاتی ہے كہ آئندہ تين سالوں میں قرآنی سنٹر كا تعميری كام مكمل ہو جائے گا –
130803